فیصل آباد میں عیسائی لڑکی ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگئی

فیصل آباد :پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں عیسائی لڑکی ذاکر نائیک سے کلمہ پڑھ کر مشرف بااسلام ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق معروف مبلغ ڈاکٹر ذاکر نائیک ان دنوں فیصل آباد میں ہے جہاں عوامی لیکچر کے دوران ایک عیسائی لڑکی نے بھرے مجمع میں مسلمان ہونے کی خواہش کا اظہار کیا۔مسیحی لڑکی جب مائیک پر آئی تو ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اُس کا نام پوچھا جس پر اُس نے ثمرین نام بتایا۔ اس کے بعد مبلغ نے سوال پوچھا کہ لڑکی حضرت عیسیٰ کو اللہ کا پیغمبر مانتی ہیں یا خدا کا بیٹا مانتی ہیں۔لڑکی نے جواب دیا کہ وہ حضرت عیسیٰؑ کو اللہ کا پیغمبر مانتی ہیں، پھر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے لڑکی سے استفسار کیا کہ کیا وہ حضرت محمد ﷺ کو اللہ کا آخری پیغمبر مانتی ہیں؟ جس پر لڑکی نے ہاں کہا۔