اسامہ ڈراپ، حسن علی کی پھر ٹی20 ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی

Published: 02-05-2024

Cinque Terre

سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز سے اسامہ میر کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی۔لاہور میں سلیکشن کمیٹی کے اراکان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تو اسپنر اسامہ میر کو ڈراپ کرکے انکی جگہ حسن علی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔حسن علی کی شمولیت پر وضاحت دیتے ہوئے رکن سلیکشن کمیٹی وہاب ریاض نے کہا کہ فاسٹ بولر ورلڈکپ منصوبوں کا حصہ تھے تاہم انکا معاہدہ تھا جس کے باعث وہ کاؤنٹی کھیلنے میں مصروف تھے۔انہوں نے کہا کہ حسن علی ورلڈکپ اسکواڈ میں حارث رؤف کا بیک ہیں، جسکا انہیں بتادیا ہے، اگر سلیکشن کمیٹی کو لگا حارث فٹ نہیں تو انہیں اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔اس موقع پر عبدالرزاق نے کہا کہ شاداب اور اسامہ میر ایک جیسے بالرز ہیں اس لیے ابرار کو منتخب کیا اور لیگ اسپنر کو ڈراپ کیا گیا۔اراکینِ سلیکشن کمیٹی نے کہا کہ ہم امید کررہے ہیں کہ حارث رؤف انگلینڈ کی سیریز تک دستیاب ہوں گے، اسی لیے ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کرنے میں تاخیر کی ہے کیونکہ ایک یا دو کھلاڑیوں کی فٹنس دیکھنا چاہتے ہیں۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.