ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ

Published: 01-05-2024

Cinque Terre

ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ کے اعلان سے قبل قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بیٹرز میں کانٹے کا مقابلہ جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں جنوبی افریقا کیخلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے نوجوان وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث میگا ایونٹ میں سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل ہیں جبکہ انکی محمد رضوان، عثمان خان اور بیک اَپ کے طور پر حسیب اللہ خان کو موقع دیئے جانے کا امکان ہے۔انجری کے شکار اعظم خان کی شمولیت کا فیصلہ انکی میڈیکل رپورٹس آنے کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب ورلڈکپ اسکواڈ سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز ٹیم کا اعلان آج کرے گی، جس میں کئی بڑی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔واضح رہے کہ قومی ٹیم رواں ماہ آئرلینڈ کیخلاف 3 اور انگلینڈ کے ساتھ 4 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کھیلے گی۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.