ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر

Published: 01-05-2024

Cinque Terre

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجری سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔

آسٹریلیا کا ورلڈکپ اسکواڈ:

کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپااس سے قبل بھارت، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں اپنے اپنے اسکواڈ کا اعلان کرچکی ہیں۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.