ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا

Published: 30-04-2024

Cinque Terre

سابق کرکٹر وقار یونس اور بازید خان کے بعد سلمان بٹ نے بھی پاکستان کے آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا انکشاف کردیا۔اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے ٹاپ آرڈر میں بابراعظم، محمد رضوان کے علاوہ صائم ایوب، عثمان خان، افتخار احمد اور اعظم خان اسکواڈ میں جگہ دی۔بطور اسپنر اسامہ میر اور ابرار احمد کو منتخب کیا جبکہ حارث رؤف کو انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد اسکواڈ میں شمولیت پر میگا ایونٹ میں ٹیم کا حصہ بنانے کی حمایت کی۔سلمان بٹ نے فاسٹ بولر آل راؤنڈر کے طور پر عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی حمایت کرتے ہوئے دلیل دی کہ انہوں نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچز میں اچھی بالنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے، انہیں ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ ہونا چاہیے۔

سلمان کا 16 رکنی اسکواڈ؛

کپتان بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عثمان خان، اعظم خان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، اسامہ میر، عامر جمال، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ اور حارث رؤف۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.