احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان

Published: 29-04-2024

Cinque Terre

لاہور(بیورورپورٹ) پیسر احسان اللہ کی انجری کے بارے میں میڈیکل پینل کی رپورٹ ایک، دو روز میں موصول ہوگی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ احسان اللہ کے علاج کے حوالے سے شکایت ملی تھی، منگل، بدھ تک پینل کی رپورٹ آجائیگی، ابھی اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن جو بھی ذمہ دار ہوگا، اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب کرکٹرز اہم ہیں، فٹنس مسائل کے حل کیلیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، ری ہیبلی ٹیشن سنٹر قائم کرنے کیلیے بھی کام جاری ہے۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.