بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ

Published: 20-04-2024

Cinque Terre

لاہور(بیورورپورٹ) مصباح الحق نے بابر اعظم کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ دیدیا۔پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کپتانی وقت کے ساتھ آتی ہے،جہاں بہت سے اچھے فیصلے ہوتے وہیں کئی غلطیاں بھی ہوجاتی ہیں، بابر اعظم کیلیے بہتر ہوگا کہ وہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھیں، اسٹار بیٹر آگے بڑھ کر رول ماڈل بنیں، اپنی فٹنس اور پرفارمنس سے قیادت کا حق ادا کریں، ان کے فیصلوں سے پاکستانی ٹیم کو آگے بڑھنا ہے، کھلاڑیوں میں صلاحیت ہے، کپتان کو سب کو ساتھ لے کر چلنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ محمد عامر اور عماد وسیم کی واپسی ہوئی،کئی چیزیں بدلی ہیں تو اب آگے بڑھنا ہوگا، میری خواہش ہے کہ پاکستان ٹی20ورلڈکپ تک ایک اچھا کمبی نیشن بناکر میدان میں اترے۔ بابر اعظم کوخود پرفارم کرنے کے ساتھ کھلاڑیوں سے اچھی پرفارمنس بھی لینا ہوگی۔سابق کپتان نے کہا کہ کاکول اکیڈمی میں کیمپ سے فٹنس کا معیار بڑھے گا، ماضی میں ہم یویو ٹیسٹ لیتے رہے جس کا فائدہ ہوا، لوگ ویراٹ کوہلی کی اس لیے مثال دیتے ہیں کہ وہ اپنی کارکردگی کے ساتھ فٹنس میں بھی رول ماڈل ہیں، ہمارے کرکٹرز کیلیے بھی ضروری ہے کہ وہ فٹنس کلچر کے عادی ہوں، اس کے لیے ضروری ہے کہ وہ خود اس پر توجہ دیں، پاکستانی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان ایسے کھلاڑی ہیں جو فٹنس میں نمایاں رہے، انھیں کوہلی جیسی فٹنس لانا ہوگی۔مصباح الحق نے کہا کہ ماضی میں بہت کچھ ہوا،محمد عامر کو اب سب بھول کر آگے بڑھنا چاہیے،عماد وسیم کی واپسی سے کمبی نیشن بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

اردو نیوزپیپر
انگلش نیوزپیپر
Wait..! Newspaper will be Update soon!.