نومبر 1, 2026

ایل پی جی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، ایسوسی ایشن کا 16 نومبر سے فروخت بند کرنے کا اعلان

حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے نیا فارمولا متعارف کرانے کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشنز نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق ہڑتال کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا اور اس دوران مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فروخت بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی مارکیٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین علی حیدر نے حکومتی پرائسنگ فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ 16 نومبر سے ملک بھر میں ایل پی جی کی فروخت معطل کردی جائے گی۔علی حیدر کے مطابق تمام متعلقہ ایسوسی ایشنز کے ہنگامی اجلاس میں حکومت کے نئے قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے خلاف مشترکہ طور پر ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی فارمولے کے نفاذ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث ایسوسی ایشنز نے اس طریقہ کار کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔