اکتوبر 18, 2026

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی پاکستانی اجازت سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کے دعوے کو بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دے دیا۔ پاکستانیسیاحت
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر وزارت اطلاعات و نشریات نے وضاحت کی کہ شمالی امریکا کے ایک اکاؤنٹ کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے ایران کے خلاف پاکستانی سرزمین سے کارروائی کر رہی ہے، بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا ہے۔دعوے کو مسترد کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس جھوٹے دعوے کو مزید پھیلانا دراصل کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار پھیلانے کے وسیع تر ایجنڈے کا حصہ ہے،طایسی سوشل میڈیا پوسٹس کسی بھی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں ہیں۔وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق ان بے بنیاد خبروں کو صرف پروپیگنڈا قرار دیا جانا چاہیے اور اسی طرح ان کے ساتھ نمٹنا چاہیے۔