اپریل 20, 2026

مل کر کھیلتے ہوئے حریف کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں: فخر زمان

لاہور قلندر کے اوپننگ بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ ہم نے تین میچز جیتے ہیں، تین ہارے ہیں، درست سمت میں جا رہے ہیں، اس سے مطمئین ہیں۔ فخر زمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب اکٹھے مل کر کھیل رہے ہیں اور حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں، پچز کے بارے باتیں سن رہا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ پچز میں باولرز کے لیے بھی کچھ ہونا چاہئے، مشکل پیش آنے کے باوجود 170 سے زائد رنز بن رہے ہیں۔ اوپننگ بلے باز نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ڈومیسٹک میں بھی گرین پچز ہونی چاہیئں تاکہ فائدہ ہو، رشاد حسین باصلاحیت سپنر ہے، اس کا مستقبل روشن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جیسی پچز بن رہی ہیں، ہمیں اس کا فائدہ ہوگا ایک جگہ پر میچز ہونے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملتا ہے، لاہور قلندرز کے لیے کراوڈ میچز کے لیے بھی ہمارے ایونٹس میں آتا ہے ہمارے لیے ہر سٹیڈیم میں کراوڈ آتا ہے، اس سے ہمیں خوشی ہوتی ہے۔ فخر زمان نے کہا کہ یہ موسم پی ایس ایل کے لیے اچھا ہے، لوگوں نے گرمی کا شوشا زیادہ چھوڑا ہوا ہے، پلئیرز کو کوئی فرق نہیں پڑتا اگر کوئی گرم موسم کی بات کرے گا تو یہ صرف معذرت ہوسکتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ آپ صرف اپنے اوپر فوکس کرتے ہیں جو کہ ہم کر رہے ہیں عامر اچھے باولر ہیں، وہ ہر کنڈیشنز میں باولنگ کرنا جانتے ہیں، ایک پلئیر کی وجہ سے ٹیم نہیں بنتی ساری ٹیم کو مل کر کھیلنا پڑتا ہے۔