اپریل 20, 2026

آئی پی ایل میں ان کیپڈ کھلاڑی پربھسمرن سنگھ نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

انڈین پریمئیر لیگ میں کھیلے جانیوالے پنجاب کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان میچ بے نتیجہ رہا۔ بارش کے باعث دوسری اننگز میں صرف 1 اوور ہی کھیلا جا سکا۔ پنجاب کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ اس میچ میں پنجاب کنگز کے کھلاڑی پربھسمرن سنگھ نے 49 گیندوں پر 83 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ اننگز کے دوران اس اوپننگ بلے باز نے ایک ان کیپڈ کھلاڑی کے طور پر تاریخ رقم کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پربھسمرن سنگھ نے آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے لیے 1048 رنز بنائے۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی ان کیپڈ بلے باز نے اس فرنچائز کے لیے 1000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ وہ پنجاب کنگز کے لیے آئی پی ایل کی تاریخ میں 1000 رنز بنانے والے 10ویں بلے باز بن گئے ہیں۔ پربھسمرن سنگھ اب پنجاب کنگز کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے ان کیپڈ کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے منن ووہرا کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے آئی پی ایل 2013 سے 2017 تک فرنچائز کے لیے 957 رنز بنائے تھے۔اس سیزن میں پربھسمرن نے پنجاب کنگز کے لیے اوپننگ کرتے ہوئے اب تک بہت اچھا کھیل دکھایا ہے۔ اب تک 9 میچوں میں اس بلے باز نے 32 کی اوسط سے مجموعی طور پر 292 رنز بنائے ہیں۔ اس سیزن میں ان کے نام دو نصف سنچریاں ہیں۔ پربھسمرن کا سب سے بڑا ذاتی اسکور 83 رنز رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کے نئے سیزن میں پنجاب کنگز کینئے کپتان شریس ایر کے ساتھ کھیلنے والی ٹیم نے اب تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیم نے اب تک کھیلے گئے 9 میچوں میں سے 5 جیتے ہیں جبکہ کولکتہ کے ساتھ اس کا میچ بے نتیجہ رہا۔ پنجاب کی ٹیم اس وقت 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں ہے۔ ٹیم کے پاس اب بھی پلے آف میں جگہ بنانے کے کافی مواقع موجود ہیں۔ اس کے 5 میچ باقی ہیں اور اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے کے لیے 16 پوائنٹس کافی ہو سکتے ہیں۔