اگست 31, 2026

طلبا کیلئےافسوسناک خبر،امریکی حکومت نے 15 برس بعد تعلیمی پروگرام بند کردیا

یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نیگلوبل یو گراڈ پاکستان پروگرام کے اختتام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت کی اعانت سے چلنے والے تبادلے کے انڈر گریجویٹ پروگرام (گلوبل یوگراڈ)اختتام پذیر ہو گیا ہے اور یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشن فاونڈیشن پاکستان نے باقائدہ اعلان کر دیا ہے۔یہ اعلان یو ایس ای ایف پی نے اپنی ویب سائٹ کے ذریعہ کیا ہے، یو ایس ای ایف پی نے کہا ہے کہ ہمیں آپ کو بتاتے ہوے افسوس ہو رہا ہیکہ 15 برس بعد پاکستان کے لیے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے, امریکی محکمہ خارجہ نے یو ایس ای ایف پی کو مطلع کیا ہے کہ گلوبل یوگراڈ, پاکستان پروگرام مزید پیش نہیں کیا جاے گا, ہم سمجھتے ہیں کہ یہ خبر جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی کے لیے مایوس کن ثابت ہو سکتی ہے,سالوں میں یوگراڈ پروگرام نے ہزاروں طلباء کو زندگی بدلنے والے تجربات فراہم کئے, یوگراڈ پروگرام نے تعلیمی ترقی, ثقافتی تبادلے اور قیادتی ترقی کو فروغ دیا ہے, ہمیں اس پروگرام کے شرکاء اور ان کمیونیٹیز پر جو اثرات مرتب ہوئے ان پر فخر ہے,ہم خلوص دل سے پروگرام میں آپ کی دلچسپی اور ذاتی و تعلیمی ترقی کے عزم کی تعتیف کرتے ہیں, جب یہ باب بند ہو رہا ہے ہم آپ کو دوسرے تبادلے اور اسکالرشپ کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دیتے ہیں,ایسے مواقع جو آپ کی خواہشات کے مطابق ہوں, ہم آپ کے علمج اور پیشہ ورانہ سفر میں آپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔