کراچی کے مارشل آرٹ کھلاڑی راشد نسیم کا ایک اور کارنامہ، اٹلی کے ریئیلٹی ٹی وی شو میں گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ ریئیلٹی ٹی وی شو ”لو شو دای ریکارڈ” میں آنکھوں میں پٹی باندھ کر ایک منٹ میں سر سے 191 اخروٹ توڑ ڈالے۔ اٹالین ٹی وی شو میں بہترین پرفارمنس پر راشد نسیم کو گنیز ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ اور میڈل پہنایا گیا۔ راشد نسیم کو پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز حاصل ہے، راشد نسیم نے پروگرام کے دوران ریکارڈ پاکستانی عوام کے نام کر دیا۔ اٹالین ٹی وی شو میں راشد نسیم کی پرفارمنس پر شائقین اور پروگرام کے میزبان بھر پور حوصلہ افزاء کرتے ہوئے نظر آئے۔




