اگست 28, 2026

یوسف رضا گیلانی کو اہم عالمی عہدیکا بانی چیئر مین نامزد کر دیا گیا

چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی سپیکرز کانفرنس (آئی ایس سی) کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔ یہ عالمی فورم سیول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دور? کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا،ورلڈ سمٹ 2025 کے دوران، جو یونیورسل پیس فیڈریشن (UPF) کے زیرِ اہتمام سیول میں منعقد ہوگی۔ اس سربراہی اجلاس میں 150 ممالک کے 500 مندوبین اور 45 پارلیمانی اسپیکرز شرکت کریں گے،چیئرمین یوسف رضا گیلانی کو ان کی وژنری قیادت کے اعتراف میں ایک خصوصی ایوارڈ بھی پیش کیا گیا۔