اگست 29, 2026

سٹیٹ بینک نے بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے

سٹیٹ بنک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے ملکی بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے تاکہ بینکنگ سسٹم میں استحکام رہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں کو 2016 ارب روپے فراہم کر دیے گئے ہیں۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 4 دن کے لیے کی گئی ہے،سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو رقم کی فراہمی 12.09 فیصد سالانہ شرحِ سود پر کی گئی ہے۔