سپارکو کا کہنا ہے کہ شوال کے نئے چاند کی 29 مارچ 2025کو پاکستان معیاری وقت کے مطابق 15:58بجے تشکیل پا چکی ہے۔ 30 مارچ کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان سپارکو کیمطابق ہلال کی رویت کا انحصار اہم عوامل جیسے چاند کی عمر، سورج سے زاویائی فاصلہ، غروبِ آفتاب کے وقت بلندی، اور ماحولیاتی حالات پر ہوگا۔غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27 گھنٹے ہو گی۔ چاند اور سورج کا زاویائی فاصلہ تقریباً 16 ڈگری اورغروبِ آفتاب کے وقت چاند کی بلندی تقریباً 14 ڈگری ہوگی۔چاند انسانی آنکھ سے آسانی سے نظر آنے کا قوی امکان ہے۔30 مارچ کو پاکستان میں چاند کے نظر آنے کا امکان نہایت روشن ہے۔رمضان کے 29 دن مکمل ہونے کی توقع ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ عید الفطر کا پہلا دن 31 مارچ 2025 کو منایا جائے گا۔ سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی شوال کا چاند 30 مارچ 2025 کو نظر آئے گا،سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ میں بھی عید الفطر 31 مارچ 2025 کو منائی جائے گی۔ چاند کی رویت کا فیصلہ رویتِ ہلال کمیٹی کی ذمہ داری ہے،مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی گواہیوں کا جائزہ لے کر شوال 1446 ہجری کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔




