اگست 27, 2026

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کرلیا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7 اپریل بروز پیر طلب کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (ون) کے تحت طلب کیا ہے۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 7 اپریل کی شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔