اپریل 16, 2026

خوشدل شاہ کوآئی سی سی کوڈآف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ

قومی کرکٹر خوشدل شاہ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ ہو گیا۔ خوشدل شاہ کو میچ فیس کا پچاس فیصد جرمانہ کیا گیا،خوشدل شاہ کے 3 ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دئیے گئے۔ خوشدل شاہ نے آئی سی سی لیول ٹو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی،پاک نیوزی لینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران قومی کرکٹر نے پلاسٹک زیکرے فولکس کے ساتھ فزیکل کونٹیکٹ کیا،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ خوشدل شاہ نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے۔