اپریل 16, 2026

آصف آفریدی کو گیند لگنے سے چہرے کی ہڈی فریکچر، نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ سے باہر

فاٹا کے سپنر آصف آفریدی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوران دائیں آنکھ کے نیچے گیند لگ گئی جس سے ان کے چہرے کی ہڈی فریکچر ہوگئی ہے،زخمی ہونے کے باعث وہ نیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہوگئےہیں۔ تفصیلات کے مطابق آصف آفریدی کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے چہرے کی ہڈی (ڈائگو میٹک) میں فریکچر کی تصدیق ہوئی ہے ، آصف آفریدی انجری کے باعث نیشنل ٹی ٹوینٹی کپ سے باہر ہو گئے ہیں ۔ پی سی بی کا میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آصف آفریدی کے علاج اور صحت یابی کی نگرانی جاری رکھے گا، پی سی بی آنکھوں کے سپیشلسٹس سے مشاورت کے بعد ان کے بحالی کے منصوبے کی تیاری کرے گا۔