مئی 26, 2026

الیکٹرک گاڑیوں سے گرین انرجی پروموٹ،10لاکھ افراد کو روزگار ملے گا،صوبائی وزیرناصر حسین

صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں سے گرین انرجی کو پروموٹ کیا جائے گا، 10لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کوفروغ دینے کیلئے حکومت اور سرمایہ کاروں کوشاں ہے،اس سلسلے میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کی مقامی تیاری کیلئے اے ڈی ایم گروپ نیکراچی میں پلانٹ لگانے کا اعلان کیا ہے تو وہیں سندھ حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرادی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مختلف اقدامات اٹھا رہے ہیں تاکہ ماحول کو بہتر بنایا جا سکے اور تیل کی درآمدات میں کمی لائی جا سکے،انہوں نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے مقامی صنعت کو فروغ دیا جائے گا اگر یہ پلانٹ لگاتے ہیں 20 فیصد سے زیادہ صوبائی حکومت گاڑیاں خریدے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا8ملین مالیت کے ای وی سٹیشنز بھی نصب کیئے جائیں گے ایک ملین ڈپازٹ پر ای وی سٹیشن لگانے کی اجازت ہوگی،ای وی سسٹم سے گرین انرجی کو پروموٹ کیا جائے گا، 10لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ دوسری جانب چائنا بزنس کمپنی سی ای او یاسر بمبانی نیکہا کہ کراچی میں ای وہیکل کا پہلا مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائیں گے، میڈ ان پاکستان ای وی گاڑیوں کو مستقبل میں ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا،ای وی گاڑیوں کو انڈیا سمیت7ممالک میں ایکسپورٹ کرنے کا پلان ہے۔