مئی 26, 2026

وفاقی حکومت کا ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات واپس لینے کیلئے تیسری بار رابطہ، پنجاب کا پھر انکار

وفاقی حکومت کا انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات لینے کیلئے پنجاب حکومت سے تیسری بار رابطہ۔حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، وہ بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہیکہ پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا، وفاق کی جانب سے پہلے بھی دو بار رابطہ کیا گیا، لیکن بلاوجہ افسران کی تبدیلی قابل قبول نہیں، پنجاب نے وفاق کو آگاہ کیا۔دوسری جانب حکام کااپنے جواب میں کہنا تھا کہ ڈاکٹر عثمان انور بہترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس لئے کوئی تبدیلی ضروری نہیں، یہ بات درست ہے کہ ہم نے ڈاکٹر عثمان انور کی خدمات دینے سے انکار کردیا اور ان کی تعیناتی سے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر، کرائم بہت کم ہوگیا، مزید کام جاری ہے، فلحال تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔