اپریل 19, 2026

سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے انہیں آسان اقساط پر جلد ای وی ٹیکسی فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بیروزگار نوجوانوں کیلئے ماحول دوست ای وی ٹیکسی متعارف کروانے کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں،کراچی میں ای وی ٹیکسی اسمبل کرنے والی کمپنی کے حکام کی سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات ہوئی۔ کمپنی حکام نے سندھ کے سینئر وزیرکو ماحول دوست ای وی ٹیکسیز کے حوالے سے تفیصلی بریفنگ دی،سینئر وزیر نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ کو بینکوں سے رابطے اور مختلف مالیاتی ماڈلز تیار کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بے روزگار افراد کو آسان اقساط کے منصوبوں پر ای ٹیکسیاں فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ بیروزگار نوجوان پائیدار انداز میں اپنی روٹی کما سکیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ماحول دوست ای ٹیکسیاں حکومت سندھ کے سرسبز سندھ کے عزم کے مطابق ہیں، ای وی ٹیکسیاں متعارف کروانے سے ہمارے نوجوانوں کیلئےروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، یہ بیر روزگاروں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور پائیدار ذرائع سے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کا اقدام ہے۔