مئی 2, 2026

اے بی ڈی ویلیئرز نے کوہلی کی ناقص کارکردگی کی وجہ بتا دی

جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے میدان میں ہونے والے تنازعات میں ویرات کوہلی کے ضرورت سے زیادہ ملوث ہونے کو ان کی ناقص کارکردگی کا سبب قرار دے دیا۔ حال ہی میں مکمل ہونے والی پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر-گواسکر ٹرافی میں ویرات کوہلی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے نو اننگز میں محض 190 رنز سکور کیے جس میں پرتھ ٹیسٹ کی دوسری اننگ کی سینچری شامل ہے۔حیران کن طور پر نو میں سے آٹھ اننگز میں ویرات کوہلی آف سٹمپ سے باہر کی گیند کو کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوئے۔ مزید برآں، بلے باز میلبرن ٹیسٹ میں موجوان آسٹریلوی بیٹر سیم کونسٹاس سے بھی الجھ بیٹھے تھے۔ ویرات کوہلی کے ساتھ پیش آنے والے ان مسائل کو دیکھتے ہوئے اے بی ڈیویلیئرز نے بلے باز کی میچ میں جذباتیت کو ان کی ناقص پرفارمنس کی وجہ قرار دیتے ہوئے اہم صلاح دی ہے۔انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ انہوں نے تماشائیوں کے ردِ عمل خود کو متاثر ہونے دیا۔ سابق جنوبی افریقی بلے باز نے اس سے نمٹنے کیلئے کوہلی کو مشورہ دیا کہ وہ ایک قدم پیچھے لیں اور ہر گیند کا دوبارہ فوکس کر کے سامنا کریں تاکہ ہائی پریشر میچز میں خود کو سمیٹ کر رکھ سکیں۔