مئی 1, 2026

آسٹریلوی اوپنر کو کندھا مارنے پر ویرات کوہلی کو جرمانہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کو آسٹریلوی اوپنر سیم کونسٹاس کے ساتھ الجھنا مہنگا پڑگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویرات کوہلی کو میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کردیا، ویرات کوہلی کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن ویرات کوہلی نے سیم کونسٹاس کو کندھا مارا تھا۔