مئی 1, 2026

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق بورڈ میٹنگ بلا لی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد سے متعلق سمجھوتے سے انکار کے بعد آئی سی سی نے بورڈ میٹنگ بلالی۔ ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی ہے ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں ،بورڈ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے،بورڈ میٹنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ اور مستقبل پر غور کیا جائے گا،بورڈ میٹنگ میں چیمپئنز ٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا،آپشنز میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی، یا ٹورنامنٹ کا التوا شامل ہیں، بورڈ کی ترجیح چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اپنانا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس ماڈل کی مخالفت کرچکا ہے،بورڈ اراکین کی رائے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔