افغانستان نے پاکستان کو ہراکر انڈر 19 سیریز اپنے نام کر لی، فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 21 رنز سے شکست دی۔ میچ میں افغانستان نے 250 رنز اسکو رکیے تھے جبکہ پاکستانی ٹیم 48 اوورز میں229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،دبئی کی آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں کھیلے گئے فائنل میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 250 رنز اسکور کیے،برکت اللہ نے 79 اور نازیف اللّٰہ نے 56 رنز اسکور کیے، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 130رنز کی شراکت بھی ہوئی۔ پاکستان کے علی رضا اور عبدالسبحان نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جواب میں پاکستانی ٹیم 229 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔