انڈر 19 ایشیا کپ کے اہم میچ میں بھارت کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، بھارت نے اب تک 5وکٹوں کے نقصان پر 86 نز بنا لیے ہیں۔عمان جاری انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ اے میں پاکستان اور بھارت دونوں اپنے ابتدائی میچز جیت چکے ہیں۔ گروپ بی میں افغانستان اپنے تین میں سے دو میچز جیت چکا ہے۔بھارت انڈر 19 نے پاکستان انڈر 19 کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔گروپ اے اور بی سے دو، دو ٹیمیں اگلے راؤنڈ میں جائیں گی۔واضح رہےگزشتہ سیزن میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دی تھی۔




