اکتوبر 19, 2026

یونانی جزیرے کے قریب تارکینِ وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

ترکیہ سے یونان آنے والے غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک تیز رفتار کشتی کو یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچے سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد کو بچا لیا گیا۔یونانی میڈیا اور کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثہ لیسبوس کے جنوب مشرقی ساحل کے قریب پیش آیا، جہاں تارکینِ وطن کی کشتی مخالف سمت سے آنے والی کشتی کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی۔ہلاک ہونے والوں میں چار مرد، ایک خاتون اور ایک شیرخوار بچہ شامل ہیں۔ ریسکیو حکام نے 8 افراد کو زندہ بچا کر اسپتال منتقل کیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔حکام کے مطابق ایک 37 سالہ ترک شہری کو مبینہ انسانی اسمگلنگ اور کشتی چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔