اکتوبر 19, 2026

افغانستان سے سرحد پارجرائم وسطی ایشیا کےاستحکام کیلئے سنگین خطرہ 

افغانستان سے دہشتگردی اورمنشیات اسمگلنگ کے پھیلاؤپرعالمی سطح پرتشویش بڑھ رہی ہے.امریکی جریدہ یوریشیا ریویوکےمطابق افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پڑوسی ممالک کیلئےبدستورتشویش کا باعث ہے.تاجکستان کوافغانستان سے دراندازی، انتہاپسندی،منشیات اسمگلنگ اوردیگرغیرقانونی سرگرمیوں سے جڑےخطرات کا سامنا ہے.افغانستان سےدہشتگردی پھیلنے کے خدشات کے پیش نظرروس نےتاجکستان کی افغان سرحد کومزید مضبوط بنانے کے عزم کااعادہ کیا.