ایران میں ایک ایسا بِل بورڈ نصب کیا گیا ہے جس میں تابوت کے اندر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی علامتی تصویر دکھائی گئی ہے۔یہ بِل بورڈ حالیہ ایران-امریکا کشیدگی کے تناظر میں نصب کیا گیا جبکہ سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔رپورٹس کے مطابق بِل بورڈ میں ٹرمپ کی تصویر کو ایک علامتی اور سیاسی پیغام کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس طرح کی تصاویر اور اشتہارات ایران میں ماضی میں بھی امریکا اور اسرائیل کے خلاف سیاسی مؤقف کے اظہار کے لیے استعمال ہوتے رہے ہیں۔یہ بِل بورڈ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا تبادلہ ہورہا ہے۔ حالیہ دنوں میں امریکی اور ایرانی حکام کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات دیے گئے، جبکہ سفارتی رابطے بھی مختلف سطحوں پر جاری ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس نوعیت کے سیاسی بِل بورڈز بنیادی طور پر علامتی اور پروپیگنڈا مقاصد کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کا مقصد عوامی رائے پر اثر انداز ہونا اور سیاسی پیغام دینا ہوتا ہے، نہ کہ کسی عملی یا سرکاری اقدام کا اعلان کرنا۔




