اپریل 17, 2026

اینڈرائیڈ صارفین کو کونسی اہم سہولت دستیاب نہیں ہوگی؟

مائیکرو سافٹ نے آؤٹ لُک لائٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔مائیکرو سافٹ نے مستقبل قریب میں اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنے آؤٹ لک لائٹ کو بند کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔امریکی ٹیکنالوجی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ مائیکروسافٹ آؤٹ لک ایپ 25 مئی کے بعد کام کرنا بند کر دے گی اور صارفین اپنے میل باکسز تک رسائی سے محروم ہو جائیں گے۔آؤٹ لک لائٹ خاص طور پر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے اکتوبر 2025 میں ریٹائر کردیا گیا تھا موجودہ صارفین کو حتمی شٹ ڈاؤن تک محدود رسائی کی اجازت تھی۔ڈیڈ لائن کے بعد ایپ لانچ کردی جائے گی لیکن صارفین ای میل تک رسائی اور نیویگیشن جیسی اہم خصوصیات کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔