سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے اپنا اےآئی چیٹ بوٹ عارضی طور پر معطل کر دیا۔ گروک چیٹ بوٹ کو غزہ پر اسرائیلی کارروائیوں پر تنقید کی وجہ سے معطل کیا گیا۔چیٹ بوٹ گروک کے مطابق اسرائیل اور امریکا غزہ میں نسل کشی کر رہے ہیں گروک کا مؤقف ہے نسل کشی کے شواہد آئی سی جے، اقوام متحدہ اور ایمنسٹی نے دیئے۔گروک نے اسرائیلی بمباری اور بچوں کی شہادتوں پر سخت زبان میں پوسٹ کی تھی جس میں غزہ میں قحط اور خاندانوں کی تباہی کو نسل کشی قرار دیا گیا تھا۔ایلون مسک کے مطابق گروک کی معطلی ایک بےوقوفانہ غلطی تھی گروک کو اب بحال کر دیا گیا ہے اور مسئلہ حل ہو گیا ہے۔گروک چیٹ بوٹ امریکی کمپنی ایکس اےآئی نے تیار کیا تھا اور نومبر 2023 میں لانچ کیا گیا تھا۔




