نومبر 26, 2026

اسٹیٹ بینک نے برونی قرض کی مد میں 54 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی

اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 54 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11.14 ارب ڈالر سے کم ہو کر 10.60 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔ کمرشل بینکوں کے زخائر 7.50 کروڑ ڈالر اضافے سے 4 ارب 95 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں، ملکی مجموعی ذخائر میں 46 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ ملکی مجموعی زخائر 16.01 ارب ڈالر سے کم ہو کر 15.55 ارب ڈالر رہ گئے ہیں۔