جولائی 10, 2026

سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹیم کے ڈائریکٹر مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈٹیرزکا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا۔ فرنچائز اونر ندیم عمر نے سرفراز احمد کو ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا، سرفراز احمد نے 2019 میں گلیڈیٹرز کو ان کے واحد پی ایس ایل کا ٹائٹل جیتوایا تھا ۔ ندیم عمر کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد لیگ کے آغاز سے ہی فرنچائز کے اہم کھلاڑی رہے ہیں،آج میں سرفراز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹیم ڈائریکٹر مقرر کرنے کا اعلان کرنا چاہوں گا،انہوں نے کہاکہ سابق کپتان معین خان کو ہیڈ کوچ اور سرفراز کو ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر رکھنے کا امتزاج ہمارے لئے کامیابی لے کر آئے گا۔