نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملے گا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپے کم کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹرزکوپہلے میچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپے ملے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کے مقابلے میں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنے کی وجہ سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کے مقابلے میں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔ واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سیشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔




