ملتان ٹیسٹ کے دوسرےروز ویسٹ انڈین سپنر زنے پا کستان کو بڑے ٹارگٹ سے روک دیا، پاکستان کی پوری ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد رضوان اور سعود شکیل کی 141 رنز کی پارٹنرشپ کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہو ئی،سعود شکیل 84 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ سلمان آغاز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکا م رہے ، وہ 2 رنز بنا کر جومیل واریکن کا شکا ر بنے ۔ نعمان علی صفر پر رن آئوٹ ہو کر پویلین لوٹے ، محمد رضوان بھی اپنی اننگز کو سنچری میں بدلنے میں ناکام رہے 71 رنز بنا کر کیون سنکلئیر کا نشانہ بنے۔ خرم شہزاد نے 7 ،ساجد خان نے 18رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز اور جومیل واریکن نے ،3،3جبکہ کیون سنکلیئر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے روز پاکستان ٹیم کی جانب سے سعود شکیل اور محمد رضوان نے پہلی نا مکمل اننگز کا4 وکٹ پر 143 رنز کے ساتھ دوبارہ آغاز کیا تھا۔




