اپریل 30, 2026

پی سی بی نے سٹیڈیمز کے نئے ہاسپٹیلٹی باکسز فروخت کیلئے پیش کر دیئے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹیڈیمز کے نئےہاسپٹیلٹی باکسز فروخت کے لیے پیش کر دیئے ہیں۔ لاہور اور کراچی کے نئے ہاسپٹیلیٹی باکسز کی فروخت کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا گیا ہے،نئے تعمیر شدہ ہاسپٹیلٹی باکسز کے سیلز رائٹس چیمپئنز ٹرافی باہمی انٹرنیشنل سیریز اور پی ایس ایل کے لیے ہیں،پی سی بی نے سٹیدیمز کی اپ گریڈیشن کے دوران جدید باکسز بھی تعمیر کیے ہیں، قذافی سٹیڈیم کے پویلینز کی بلڈنگ کے اوپر باکسز بنائے گئے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں بھی ہاسپٹیلٹی باکسز نئے تعمیر کیے گئے ہیں۔ہاسپٹیلٹی باکسز کے فروخت کے لیے 3 فروری تک فنانشل پروپوزل جمع کرائے جا سکتے ہیں۔