جنوری 22, 2026

ویسٹ انڈیز کی ٹیم19 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی

ویسٹ انڈیز کی ٹیم 19 برس بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچز کھیلے جائیں گے۔ ،ویسٹ انڈیز پاکستان شاہینز کے خلاف 10 سے 12 جنوری تک تین روزہ میچ بھی کھیلے گا،پہلا ٹیسٹ 17 سے 21 جنوری تک ملتان میں ہوا گا۔ دوسرا ٹیسٹ 25 سے 29 جنوری تک کھیلا جائے گا،آخری بار ویسٹ انڈیز نے 2006 میں تین ٹیسٹ کھیلے تھے۔