مارچ 7, 2026

ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کی پوسٹوں کیلئے ہونیوالے انٹرویوز مکمل

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں سے ڈی ای او اور ڈی ڈی ای او کی پوسٹوں کیلئے انٹرویو مکمل کرلیے ۔ وزیرتعلیم کی تجویز پر معروف موٹیویشنل سپیکر اورائر ویزمیڈیاگروپ کے نائب صدر قاسم علی شاہ انٹرویوپینل میں شامل تھے، اس کے علاوہ مزمل محمود(ممبرچیف منسٹرایڈوائزری کمیٹی)اورشاہدمحبوب (ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ) بھی کمیٹی میں شامل تھے ۔ یہ انٹرویوپنجاب کی 9ڈویژنز میں تحریر ی امتحان پاس کرنے والے 409امیدواروں کے لیے کیاگیا، انٹرویو میں امیدواروں کارکردگی، ابلاغی صلاحیت، قائدانہ اہلیت اور استعدادکار کو جانچا گیا۔