جنوری 22, 2026

قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ ذخائر میں کمی

بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ہو گئی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 22 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر 12.08 ارب ڈالر سے کم ہوکر 11.85 ارب ڈالر پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.51 ارب ڈالر پر آگئے۔ سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کے ذخائر میں مجموعی طور پر 26.10 کروڑ ڈالر کمی ہوئی،رپورٹ کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 16.63 ارب ڈالر سے کم ہوکر 16.37 ارب ڈالر رہ گئے