لاہور کے ایئر کوالٹی انڈکس میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

شہر لاہور کے مختلف علاقوں میں ائیر کوالٹی انڈکس (اے کیو آئی)میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا۔ تفصیلات کے مطابق شہرمیں ائیر کوالٹی انڈکس 236 ریکارڈکیا گیا،لاہور کے پولو گراؤنڈ کینٹ میں 352 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ ہوا،سندر رائیونڈ 296,سید مراتب علی روڈ 293,پاکستان ایجنئنرنگ کونسل 273,غازی روڈ انٹرچینج 248,یو ایس کانسلیٹ لاہور 270 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ایم ایم عالم روڈ 255،سی ای آر پی افس 297 ریکارڈ کیا گیا۔