جنوری 22, 2026

چیئرمین پی سی بی کی زمبابوے کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباددی ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں نے آخری و تیسرےون ڈے میچ میں زمبابوے کو آؤٹ کلاس کیا اور سیریز اپنے نام کی،کامران غلام کو سنچری سکور کرنے پر شاباش۔ محسن نقوی کاکہناتھا کہ بلاشبہ کامران غلام نے شاندار اننگز کھیلی اور پاکستان کی فتح کی بنیاد رکھی،پاکستانی بولرزنے عمدہ باؤلنگ کرکے جیت میں اہم کردار ادا کیا،ان کاکہناتھا کہ کھلاڑی جذبے اور متحد ہو کر کھیلے اور کامیابی حاصل کی۔