پاکستان نے زمبابوے کو ون ڈے سیریز میں شکست دے دی

پاکستان نے زمبابوے کو آخری ون ڈے میں 99 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستان نے سیریز 1-2سے جیتی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اورزمباوے کے درمیان کھیلے جانےوالے آخری ون ڈے میچ میں پاکستانی بیٹر کامران غلام نے99گیندوں پرشاندارسنچری بناکراپنی ٹیم کوجیت کے لیے ایک اچھاسکورفراہم کردیا،انہوں نے 103رنزکی شانداراننگز کھیلی۔بلاوائیو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے 6 وکٹوں پر303 رنزبناکرزمبابوے کوجیت کے لیے 304 کاٹارگٹ دیاتھا۔ پاکستان کی طرف سے کامران غلام سب سے زیادہ 103 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے ، عبداللہ شفیق نے 50رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کی طرف سے سکندر اور رچرڈز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں میزبان زمبابوے کی ٹیم 41 ویں اوور میں 204 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔ زمبابوے کی طرف سے کریگ ایرون نے سب سے زیادہ51 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی طرف سے بائو لنگ کرتے ہوئے صائم، ابرار، رئوف اور جمال نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔