زمبابوے کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ون ڈے میچ کیلئے قومی ٹیم کے 11رکنی سکواڈ میں طیب طاہر اور ابرار احمد کو شامل کیا گیاہے جبکہ حسیب اللہ اور محمد حسنین کو ڈراپ کیا گیاہے ،قومی ٹیم کے گیارہ رکنی سکواڈ میں صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام ، محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، محمد عرفان خان، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کو زمبابوے کے ہاتھوں پہلے ون ڈے میچ میں ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ، پاکستان 206 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 60 رنز بنانے میں کامیا ب ہوا جس کے بعد بارش ہو گئی اور میچ کا فیصلہ ڈی ایل میتھڈ کے تحت کیا گیا ۔