پاکستانی باکسر عثمان وزیر برطانوی ویزے کیلئےپریشان،ہائی کمشنر سے مدد مانگ لی

پاکستانی باکسر عثمان وزیراپنی 15ویں انٹرنیشنل فائٹ کیلئے انگلینڈویزا کیلئے پریشان،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے مدد مانگ لی۔ عثمان وزیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنی اگلی فائٹ میکسیکن باکسر گارسیولوپیز کے خلاف لڑوں گا،جین میریٹ 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہونی والی فائٹ کیلئے ویزا پراسس میں آپ کی مدد درکار ہے، پاکستانی باکسر کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پاکستانی شائقین باکسنگ کی بڑی تعداد بھی میری فائٹ کی منتظر ہے۔