سندھ بھر میں رواں سال جنوری سے اکتوبر تک ایچ آئی وی ایڈز کے 2 ہزار 531 کیسز سامنے آ گئے۔متاثرہ افراد میں 1 ہزار 313 مرد، 615 خواتین اور 227 خواجہ سراء شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایچ آئی وی سے متاثر ہونے والوں میں 220 بچے اور 156 بچیاں بھی شامل ہیں۔رواں سال سندھ بھر میں ایڈز سے متاثرہ 135 افراد انتقال کر چکے ہیں، انتقال کر جانے والوں میں 78 مرد، 20 خواتین، 2 خواجہ سراء، 11 بچے اور 24 بچیاں شامل ہیں۔جنوری سے دسمبر 2023ء تک ایڈز کے 3045 کیسز اور 277 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی تھیں۔ہیومن امیونو ڈیفیشنسی وائرس (HIV) ایک ایسا انفیکشن ہے جو جسم کے مدافعتی نظام پر حملہ کرتا ہے۔ ایکوائرڈ امیونو ڈیفیشنسی سنڈروم (ایڈز) بیماری کا آخری اسٹیج ہے۔