انڈین پریمیئر لیگ یعنی آئی پی ایل دنیا کا ایک بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیا بھر کے کرکٹرز حصہ لیتے ہیں،اب تک جتنے ایڈیشن ہوئے ہیں پاکستان سے صرف ایک بار کرکٹرز اس میں شریک ہوئے۔بھارت پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں شریک ہونے سے کترا رہا ہے مگر اس بار پاکستان کے موجودہ سپراسٹار کرکٹرز کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے بولی لگائی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اے آئی کی مدد سے جب انڈین پریمیئر لیگ کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی بولی لگائی گئی توپاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ممکنہ طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی ثابت ہوئے اور ان کی قیمت 15 کروڑ بھارتی روپے مقرر کی گئی۔ ضرورپڑھیں:ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری،بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی اے آئی پروگرام میں مزید پاکستانی کرکٹرز کی موجودہ قدر جانچی گئی اور آئی پی ایل کے معاوضے کے حوالے سے استفسار کیا گیا تو اے آئی نے بابراعظم کی بھی اچھی بولی لگائی اور وہ 12 کروڑ بھارتی روپے میں بکے،اس کے علاوہ محمد رضوان اور حارث رؤف کے لیے 10، 10 کروڑ، شاداب خان 8 کروڑ، فخر زمان 6 کروڑ اور امام الحق کو 3 کروڑ بھارتی روپے کی بولی لگائی گئی۔ خیال رہے کہ آئی پی ایل کا پہلا ایڈیشن 2008 میں ہوا تھا جس میں میں پاکستانی کرکٹرز بھی شریک ہوئے تھے، اس ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کے علاوہ پاکستانی کرکٹرز نے ابتک دوبارہ کسی سیزن میں آئی پی ایل نہیں کھیلی،2008 میں ہونے والے پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سلمان بٹ، شعیب اختر، مصباح الحق سمیت کئی اسٹار شریک ہوئے تھے، بعدازاں ممبئی حملوں کو جواز بناکر بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی پلئیرز پر پابندی عائد کردی تھی۔