ایشین جونیئرہاکی کپ، قومی ٹیم مسقط روانہ

پاکستان کی 18 رکنی جونیئر ہاکی ٹیم ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے عمان کے شہر مقسط روانہ ہوگئی۔ قومی جونیئر سکواڈ کی قیادت عبدالحنان کر رہے ہیں، انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا رائزنگ سٹار ایوارڈ جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی سفیان خان نائب کپتان ہیں۔عمان کے دارالحکومت مسقط میں 26 نومبرسے 4 دسمبر 2024 تک شیڈول 10 ٹیموں کے ایونٹ کوعالمی جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راونڈ کی حیثیت حاصل ہے، پہلی 6 پوزیشن پانے والی ٹیمیں ایف آئی ایف کے تحت اگلے برس ہونے والے عالمی جونیئر کپ میں شرکت کی حامل ہوں گی۔ سکواڈ میں فیضان جنجوعہ، علی رضا( گول کیپرز)، سفیان خان، عقیل احمد، بلال اسلم، ندیم خان، محمد زین، وسیم، سمیع، ذکریا حیات، محمد احمد مدی، عبدالحنان شاہد، مغیرہ، رانا ولید، حمزہ فیاض، بشارت، قیوم ڈوگر اور سیف اللہ( فارورڈز) پر مشتمل ہے۔اولمپئین قمرابراہیم ہیڈ کوچ، اولمپئین کامران اشرف کوچ، اجمل خان منیجر اور ابوذر ویڈواینالسٹ ہیں۔ پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 27 نومبر کو چین کے خلاف کھیلے گا، اگلے روز دوسرے میچ میں بنگلا دیشں سے مقابلہ ہوگا، 30 نومبرکو قومی جونیئر ٹیم اپنے تیسرے میچ میں ملائشیا سے مقابلہ کرے گی۔