بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا آغاز کل سے ہوگا،پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ بھارتی ٹیم کے کپتان ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس وجہ سے وہ بھارتی ٹیم کو دوسرے ٹیسٹ میں جوائن کریں گے۔آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پرتھ میں بھارتی کپتان جسپریت بمراہ نے پریس کانفرنس کی اور بھارت کی سیریز کی تیاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ مزید پڑھیں: ریٹائرمنٹ نہیں لے رہا، افواہیں بے بنیاد ہیں: حارث سہیل اس دوران بمراہ ایک رپورٹر کی جانب سے خود کو ‘میڈیم پیسر’ پکارے جانے پر برہم ہوگئے۔رپورٹر نے بمراہ سے سوال کیا کہ ایک میڈیم پیسر آل راؤنڈر کے طور پر بھارت کی کپتانی کرنے پر آپ کیسا محسوس کررہے ہیں؟ یہ سن کر بمراہ نے فوراً سے رپورٹر کو کہا کہ میڈیم پیسر؟ میں نے 150 کی سپیڈ سے بھی بولنگ کی ہے، آپ مجھے فاسٹ کہیں، میں میڈیم پیسر نہیں ہوں۔