خیر پور، زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم، 5 افراد شدید زخمی

کنب میں زمینی تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم،کلہاڑیوں کے وار سے پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں دو افراد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دئیے گئے،واقع خیر پور کے علاقے سانول خان چنہ میں پیش آیا۔ زخمی ہونیوالوں میں دودوچنہ، غلام مرتضیٰ، صادق علی، لعل ڈنو شامل ہیں،واقعہ زمین کی ملکیت کے معاملے پر پیش آیا ہے ۔ مقدمہ تا حال درج نہیں ہو سکا۔